مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ جائز مطالبہ ہے، معاملہ اسمبلی میں زیر بحث آنا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بیان

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے اور ان کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں بلکہ ایک جائز آئینی مطالبہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے

کراچی حیدرآباد ترقیاتی پیکج: وزیراعظم اور ایم کیو ایم میں 25 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

کراچی حیدرآباد ترقیاتی پیکج پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی حمایت کردی، جبکہ آئینی ترمیمی بل اور بلدیاتی نظام سے متعلق معاملات پر بھی اہم پیشرفت ہوئی۔

28ویں آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، بجٹ پیپلز پارٹی کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 28ویں آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی اور جب تک کوئی باضابطہ معاملہ سامنے نہیں آتا وہ اس پر ردعمل نہیں دیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا انکشاف: نئے صوبے کی تشکیل کے لیے آئینی ترمیم بالکل ممکن ہے

نئے صوبے بنانے پر آئینی ترمیم ممکن

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے نئے صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم کے امکان کا ذکر کیا ہے، جس کی بنیادی وجہ ان کے مطابق حقوق کی عدم فراہمی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو 2400 ارب روپے ملے مگر کراچی کو اس کا جائز 800 ارب روپے کا حصہ بھی نہیں دیا گیا۔

شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں،طالبان ٹی ٹی پی کو لگام دیں

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے افغان طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالہ مہمان نوازی کا صلہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری

اسلام آباد میں قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق ترمیم سے چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق ابہام ختم ہوگیا۔ بلاول بھٹو نے اسے “میثاقِ جمہوریت کی تکمیل” قرار دیا، جبکہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔