وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایل اے 17 باغ کی نشست جیت لی

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے ایل اے 17 باغ سے کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے 33 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) 14، پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 14 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ ایک حلقے میں خراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔
آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن حکام نے تمام کامیاب امیدواروں کو سرکاری طور پر منتخب قرار دے دیا۔
آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ شروع

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نواز شریف میرپور جلسہ: آج انتخابی مہم میں بڑا پاور شو

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں مریم نواز سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی جبکہ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات 2026: پولنگ شیڈول تبدیل، مختلف ڈویژنز کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے عام انتخابات 2026 کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف ڈویژنز کے لیے نئی تاریخیں جاری کر دیں، جبکہ عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کوریج کی مکمل اجازت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔