گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ

اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ، اعلیٰ عسکری حکام، افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات، ائیر چیف اور بلاول سمیت وفاقی وزراء اعلیٰ کو بھی اعزازات سے نواز دیا گیا

معرکہ حق کی تقریب میں سول و عسکری قیادت کو اعزازات سے نوازا جا رہا ہے

اسلام آباد میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سول و عسکری قیادت اور بہادر افسران کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے افسران اور سول شخصیات کو ہلال جرات، نشان امتیاز، ستارہ بسالت اور تمغہ بسالت سے نوازا، جبکہ پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کو بھی ستارہ جرات سے سرفراز کیا گیا۔