اسلام آباد کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکی فارن بلیک لسٹ ہوں گے

اسلام آباد میں کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان دوبارہ پاکستان نہیں آسکیں گے جبکہ ان کے مقامی روابط کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔
جعل سازی سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلہ دیشی شہری فضل الحق کراچی سے گرفتار

ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی کے دوران جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری فضل الحق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جعلی دستاویزات پر جعلی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔
جعلسازی سے پاکستانی شہریت: افغان شہری سمیت 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے نے جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، افغان شہری سمیت 4 افراد گرفتار، جعلی دستاویزات اور نادرا ریکارڈ ضبط کر لیے گئے۔