بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، توہین عدالت درخواست کے اعتراضات دور

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کی توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا، الزامات کی فہرست جمع کرا دی گئی۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم سیاسی معاملات، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد پر مشاورت کی گئی۔
عمران خان اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، جیل ذرائع کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی میں لایا گیا اور سیل میں منتقل کردیا گیا۔
طلال چوہدری: پاکستان آج بھی اسرائیل کے ہدف پر ہے، ملک مخالف بیانیے پر سخت کارروائی ہوگی

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی اسرائیل کے ہدف پر ہے۔ انہوں نے نورین نیازی کے بیان پر قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے پر سخت مؤقف اختیار کیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس سزا معطلی: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، نیب پراسیکیوٹر دلائل کیلئے تیار جبکہ وکیل نے مہلت طلب کر لی۔
بانی پی ٹی آئی اسپتال منتقلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 15 فیصد رہ گئی، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی، فوری طبی معائنے کی سفارش۔
سپریم کورٹ کا سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت، جیل کی حالت، سہولیات پر تفصیلی رپورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی، جیل سہولیات اور لیونگ کنڈیشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات، وزیراعلیٰ کے پی کا سپریم کورٹ میں دھرنا

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور مبینہ خفیہ طبی آپریشن پر تحفظات کے باعث وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ سپریم کورٹ میں دھرنا دے دیا۔ رجسٹرار سے ملاقات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، دھرنے کا اعلان

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات نہ ہو سکی، جس پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک ہوں گے۔