وزیراعظم کی صدر سے ملاقات، سعودی عرب اور ترکیے سے دفاعی معاہدے پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ طے پانے والے سہ فریقی امن و دفاعی معاہدے، علاقائی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات پر گفتگو کی گئی۔