موسم اسکولوں میں گرما کی چھٹیاں : حکومت نے تاحال حتمی فیصلہ نہ کیا، چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی کی تجویز

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2026 سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق چھٹیوں میں ممکنہ کمی سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور آئندہ چند روز میں اعلان متوقع ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کے1 اگست کے بجائے چند دن مزید بند رہیں گے۔

بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں 12 اگست تک توسیع کی سفارش کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ پنجاب میں اسکول 15 اگست کو کھلنے کا امکان ہے۔