ایران-امریکا ممکنہ معاہدے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، پاکستان میں پٹرول سستا ہونے کا امکان

ایران امریکا معاہدے کی توقعات سے عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔