پاسکو ختم کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو دسمبر تک ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ملازمین کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے کے پیکیج، گندم ذخائر کی نیلامی اور ادارے کی بندش سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔