پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل 5 فیصد تک گر گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا آج نئی قیمتوں کا تعین کرے گا جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے روزانہ قیمتوں کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایف بی آر نے ہدف سے 27 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول کر لیا

ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال میں 12,983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 13,010 ارب روپے کی نیٹ ٹیکس وصولیاں حاصل کر کے مقررہ ہدف سے 27 ارب روپے زیادہ ریونیو جمع کیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کم ہوگئی۔
سونےکی قیمت میں بڑی کمی، عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں نئے نرخ

سونا سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہونے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی بھی سستی ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافہ: 3 دن بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2,830 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں کمی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3094 روپے کمی

سونے کی قیمت میں کمی برقرار، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30.94 ڈالر سستا ہوگیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 3094 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے پر آگیا۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ: فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کا ہوگیا

ایک روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی، پاکستان میں فی تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,100 روپے سستا ہوگیا

جون کے آغاز پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 3,100 روپے سستا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 31 ڈالر کم ہوگئی۔
خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، برینٹ کروڈ 93 ڈالر سے تجاوز کر گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی، برینٹ کروڈ 93.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا، ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس میں 691 پوائنٹس اضافہ جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔