اورماڑہ کے قریب لاپتا کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا K2 ایئرویز کا کارگو طیارہ اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 12 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے بعد طیارے کا ملبہ برآمد کرلیا جبکہ عملے کے پانچ ارکان کی تلاش جاری ہے۔