پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان دفتر خارجہ بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 133 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک،15 جوان شہید

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روزہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 133 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملوں کی کوشش ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر نے تصدیق کر دی۔

جی ایچ کیو میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جی ایچ کیو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، اسٹریٹیجک شراکت داری، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الگ الگ آپریشنز کیے گئے جن میں خوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے مؤثر طور پر نشانہ بنائے گئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حملہ،جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حملہ, پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے خودکش حملہ کر دیا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا لیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔ شواہد کے مطابق دہشت گرد بھارتی اسلحے سے مسلح تھے، جس سے بیرونی مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:29 AM
طلوع آفتاب05:53 AM
ظہر12:02 PM
عصر03:32 PM
مغرب06:11 PM
عشاء07:35 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6