جی ایچ کیو ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے پر تفصیلی تبادلہ خیال

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل متین توکیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کرکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی فوجی سربراہ کی ملاقات، جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی فوجی سربراہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہائیکل کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی تعاون، سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جی ایچ کیو تقریب میں دوٹوک اعلان، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی

جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ عسکری اعزازات کی تقریب میں انہوں نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بلوچستان پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ جی ایچ کیو میں 18ویں نیشنل ورکشاپ آن بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوامی فلاح، ترقیاتی اقدامات، بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے پختہ عزم پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی، دوطرفہ تعاون، مشترکہ چیلنجز اور طویل المدتی استحکام پر بات چیت کی گئی۔ علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام بھی پہنچایا، جبکہ دونوں ممالک نے سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جی ایچ کیو میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات

جی ایچ کیو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، اسٹریٹیجک شراکت داری، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM