فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جی ایچ کیو تقریب میں دوٹوک اعلان، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، شہداء کی عظیم قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو سراہا
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر تھے۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ کی ثابت قدمی، وقار اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مختلف عسکری اعزازات دیے گئے جن میں 50 ستارہ امتیاز اور 12 تمغہ بسالت شامل ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں جبکہ شہداء کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا امن و امان شہداء کی عظیم قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کا مرہونِ منت ہے۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں ان کے عزم کو بھی سراہا۔
تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی جبکہ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ISPR
Rawalpindi, 21 May 2026
A solemn Investiture Ceremony was held at GHQ, where Syed Asim Munir conferred military honours upon officers, soldiers, and the families of Shuhada in recognition of their gallantry and sacrifices for the nation. 🇵🇰
“Shuhada and Ghazis remain the… pic.twitter.com/LzqWFeRAHa
— Pakistani Markhor (@Markhor_Paki) May 21, 2026