پاکستان اور یورپی یونین شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور یورپی یونین شراکت داری پر اسحاق ڈار اور کایا کالاس کی ملاقات

منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے اسٹریٹجک شراکت داری، جی ایس پی پلس، تجارت اور علاقائی امن کے لیے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔