اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض، انشورنس نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد انشورنس سیکٹر کو جدید بنانا، مالی تحفظ بڑھانا اور موسمیاتی و معاشی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط کرنا ہے۔
1.2 ارب ڈالر کی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف کا اجلاس جاری

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آج منعقد ہو رہا ہے۔ اس قسط میں 1 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی و پائیدار ترقی پروگرام کے تحت شامل ہیں۔ قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر، مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ متوقع ہے۔