پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل، بھارت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکا

پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے متنازع بیان پر سخت ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے متنازع اور اشتعال انگیز انٹرویو کو غیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ

بنگلہ دیش نے پہلی بار سرکاری سطح پر اعتراف کیا ہے کہ اسٹریٹجک طور پر ڈھاکا کے لیے پاکستان کے ساتھ ایسا علاقائی اتحاد ممکن ہے جس میں بھارت شامل نہ ہو، جب کہ نیپال اور بھوٹان اس طرح کی کسی گروپنگ کا حصہ بن ہی نہیں سکتے۔ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین کے مطابق پاکستان، چین اور بنگلہ دیش پر مبنی تین ملکی پیش رفت ممکن ہے، جیسا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں حالیہ بیان میں اشارہ دیا تھا۔

مودی سے کہا ہے پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کا دیوالی کی تقریب سے خطاب

ٹرمپ کا دیوالی کی تقریب سے خطاب ,ڈونلڈ ٹرمپ کا مودی سے پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز پر مکالمہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کر کے پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کی تاکید کی۔ ان کے مطابق، ان کی سفارتی مداخلت کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی آئی اور ممکنہ جنگ ٹل گئی۔

ایک ملک پر حملہ دونوں پر تصور،پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے بھارت میں تشویش کی لہر، ردِ عمل بھی آگیا

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے , بھارت میں تشویش کی لہر

پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کر کے خطے کی سیاست اور سکیورٹی میں نئی ہلچل مچا دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کو اپنے اوپر حملہ تصور کریں گے، دفاعی تعاون بڑھائیں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ بھارت نے اس پیشرفت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو نئی سمت دے سکتا ہے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:22 PM
عشاء09:06 PM