ایران کا جے ڈی وینس کو وٹکوف اور کشنر مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھا نےسےخبردار

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے نجی طور پر جے ڈی وینس کو خبردار کیا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر مذاکراتی عمل سے مالی فائدہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو ایرانی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیادوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔