شدید گرمی میں دبئی پولیس کا الرٹ، گاڑیوں میں آگ لگنے سے بچنے کے لیے اہم احتیاطی تدابیر جاری

شدید گرمی کے باعث دبئی میں گاڑیوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر دبئی پولیس نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم حفاظتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لگ سکتا، مارکو روبیو کا دوٹوک مؤقف

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو اس پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے۔
ابوظبی باراکا جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، آگ لگنے کا واقعہ، کسی خطرناک تابکاری کے پھیلاؤ کی کوئی اطلاع نہیں

ابوظبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع باراکا جوہری پاور پلانٹ کے بیرونی حفاظتی حصار کے قریب ایک برقی جنریٹر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تابکاری کے حفاظتی معیار پر کوئی اثر پڑا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے مبینہ خفیہ دورے کی تردید کر دی

متحدہ عرب امارات نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ اماراتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں واضح کیا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں۔