اسپائیڈر مین آف یمن الققع بن عنتر 120 میٹر گہرے گڑھے میں چڑھائی کے دوران نیچے گر کر جاں بحق

یمن میں سوشل میڈیا پر “اسپائیڈر مین آف یمن” کے نام سے مشہور فری کلائمبر الققع بن عنتر ایک ہولناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ 30 سالہ مہم جو آتش فشاں کے تقریباً 120 میٹر گہرے گڑھے میں بغیر حفاظتی آلات چڑھائی کے دوران گر پڑے، جبکہ 24 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ان کی لاش برآمد کی گئی۔
یمنی چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک، حوثیوں کی تصدیق

یمن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالکریم الغماری اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حوثی حکومت نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے “جنگی جرم” قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے حملے کو دفاعی کارروائی کہا ہے۔
یہ واقعہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو نئی سطح پر لے آیا ہے جہاں ایران، ترکی، اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔