اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ، شرح سود 10.5 فیصد کر دی گئی

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ، شرح سود 10.5 فیصد کر دی گئی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ، شرح سود 10.5 فیصد کر دی گئی

کراچی(رئیس الاخبار) :– اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کر دی ہے، جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا، جس میں ملکی معاشی اعشاریوں، مہنگائی کی صورتحال اور مجموعی اقتصادی رجحانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے مسلسل چار اجلاسوں میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا، جبکہ آخری بار مئی 2025 میں پالیسی ریٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں اضافہ، مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا
سونے کی قیمت میں اضافہ، سونا اور چاندی دونوں مہنگے

ماہرین معاشیات کے مطابق حالیہ فیصلے سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آنے، سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تاجر برادری طویل عرصے سے بلند شرح سود کے باعث مشکلات کا شکار تھی اور مسلسل کمی کا مطالبہ کر رہی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسٹیٹ بینک اپنی پالیسی میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کے باعث آئندہ بھی شرح سود میں مزید نرمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]