وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین : چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین، چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین : پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات

بیجنگ : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ چین کے دوران پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور اسے نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین اس دوران بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے پلینری اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی امور، باہمی تعاون اور سی پیک کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں، جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو بامقصد اور شایانِ شان انداز میں منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مادورو کی گرفتاری
چین کا امریکی کارروائی پر شدید ردعمل، مادورو کی رہائی کا مطالبہ

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین اس دوران چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور علاقائی استحکام پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو باہمی اقتصادی ترقی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کے تحت جاری اور آئندہ منصوبوں پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شوئے شیانگ نے چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نئے سال کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین کے دوران ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن، بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر توحید حسین اور مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔ ان رابطوں میں دوطرفہ تعلقات، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تازہ علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ان ٹیلیفونک رابطوں کے دوران تمام فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تنازعات اور عالمی چیلنجز کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، جبکہ قریبی رابطے اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورۂ چین نہ صرف پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو نئی رفتار بھی فراہم کرے گا۔ اس دورے کو خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے، جسے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]