کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط،اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری
کوئٹہ : کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ، کوئٹہ پر واقع ایک شوروم سے نان کسٹمز پیڈ (NCP) گاڑیاں ضبط کر لی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 15 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ریوو (بلٹ پروف) ماڈل 2020، ٹویوٹا لینڈ کروزر کے ماڈلز 2023، 2016 اور 2007 جبکہ ہونڈا سوک ہائبرڈ ماڈل 2007 شامل ہیں۔ یہ کارروائی مصدقہ اور قابلِ اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جو کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف مؤثر نگرانی اور بھرپور اقدامات کی عکاس ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہنان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط آپریشن قومی معیشت کے تحفظ، سرکاری محصولات کے ضیاع کی روک تھام اور اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ کارروائی کے دوران بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت معاونت فراہم کی، جس سے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے میں مدد ملی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ قومی معیشت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
#CustomsEnforcement Quetta, in an intelligence-based operation, seized multiple Non-Customs Paid (#NCP) vehicles from a showroom on Saryab Road, Quetta. Total tentative value of the seized vehicles is estimated at Rs.158 Million.1/2 #AntiSmuggling@PTVNewsOfficial@IRSPakistan pic.twitter.com/hGu2StY6uY
— FBR (@FBRSpokesperson) January 8, 2026
One Response