ٹرمپ کی پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت، دفتر خارجہ کی تصدیق، جس کی تصدیق وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کی۔

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، جس کی تصدیق وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، جس کی تصدیق وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو امریکی صدر کی جانب سے باقاعدہ دعوت موصول ہو چکی ہے۔ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں میں اپنا فعال اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا، منصفانہ اور قابلِ قبول حل صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، انسانی حقوق کے تحفظ اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی اس اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں پائیدار امن اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔
🔊PR No.2️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Press Remarks by the Spokesperson https://t.co/loyy8yv0aR
🔗⬇️ pic.twitter.com/9SetjLwP1V
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 18, 2026
One Response