آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کی تیاریوں کے دوران
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں،بنگلادیش کے بھارت جا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

بگ بیش لیگ میں محمد رضوان اور بابراعظم کی سست بیٹنگ
محمد رضوان اور بابراعظم بگ بیش لیگ کے سست ترین بیٹرز میں شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کو روکنے کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آئندہ صورتحال کے مطابق لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے بھارت جا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ بنگلادیش کا یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ہے جو کہ معقول اور درست ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش کا معاملہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور تمام فیصلے قومی مفاد اور کھلاڑیوں کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے مختلف ممالک کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات پر تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]