لاہور: شو روم کا ملازم 110 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے لے کر غائب

لاہور میں شو روم سے چوری کی واردات کے بعد بکھرا ہوا سامان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

لاہور میں شو روم کا ملازم کروڑوں کا مال لوٹ کر فرار

لاہور: شہر میں واقع ایک شو روم کا اعتماد توڑتے ہوئے ملازم بھاری مقدار میں سونا، نقدی اور اسلحہ چرا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے مین فیروزپور روڈ پر پیش آیا، جہاں شہری نواب قریشی نے اپنا شو روم قائم کر رکھا تھا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ جب وہ صبح شو روم پہنچا تو سامان بکھرا ہوا تھا، اور الماریوں سمیت تمام درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

چوری کی تفصیلات:
ایف آئی آر کے مطابق چور:

  • 110 تولے سونا
  • 10 لاکھ روپے نقدی
  • 2 عدد پسٹل
    چرا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شو روم کا ملازم افتخار چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]