بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت کرے گی اور اس فیصلے کا ہم احترام کریں گے: سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب

کولمبو میں سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بھارت کے خلاف میچ کا فیصلہ حکومت کرے گی اور اس فیصلے کا ہم احترام کریں گے، بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے: سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومتِ پاکستان نے کرنا ہے اور ٹیم ہر صورت حکومتی فیصلے کا احترام کرے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کولمبو میں ہونے والی کپتانوں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا معاملہ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے۔

صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاندار بیٹنگ ،ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمر ۱ پر
صائم ایوب کی شاندار کارکردگی، آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن

قومی کپتان سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب کہا کہ انہیں امید ہے کہ دیگر ٹیموں کے خلاف شائقین کو اچھا اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ ہے اور وہ اس حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں۔ ماضی کے ٹورنامنٹس میں شائقین کی توقعات پر پورا نہ اترنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم اب بہتر کرکٹ کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ نتائج بھی حوصلہ افزا ہوں گے۔

سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔ سلمان آغا نے سری لنکا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ نہایت اچھے ہیں اور سری لنکا میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ خوشگوار احساس ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کے روز نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]