مریم نواز کا دورہ بلوچستان کے دوران صوبہ بلوچستان کی سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان، حکومت پنجاب بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔ وہ بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں جہاں انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور یہ اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ کے ارکان اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش سکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز میں حکومتِ پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے اور حکومت پنجاب بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ بلوچستان کے موقع پر کہا کہ بلوچستان کو کسی فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور اس کے خلاف جاری آپریشنز میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اور خدمات بلوچستان کے لیے حاضر ہیں اور دعا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔
مریم نواز کا دورہ بلوچستان کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح اور امن کے قیام کے لیے متحد ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن، عوامی فلاح اور ترقی کے لیے حکومت و اپوزیشن کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ… pic.twitter.com/MyV7bsEs6r
— Govt. of Balochistan (@dpr_gob) February 10, 2026