بھارت سے شکست کے بعد بڑے فیصلے کا امکان، بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر غور

بھارت سے شکست کے بعد سینئر کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں، بابر اور شاہین کو ڈراپ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بھارت سے شکست کے بعد بڑے فیصلے کا امکان، بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر غور، نمیبیا کے خلاف میچ میں بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے کی تجویز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرتٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو شکست
بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

ذرائع کے مطابق اگلے اہم میچ کے لیے بابر اور شاہین کو ڈراپ کر کے پلیئنگ الیون سے باہر بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پلیئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے اور نمیبیا کے خلاف میچ میں بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ بڑے میچز میں سینئر کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گا، جو ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر یہ میچ بارش کی نذر بھی ہو جاتا ہے تو پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]