کوئٹہ اور بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک, دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور بارکھان میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔ اس دوران دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب بارکھان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے تھے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمۂ انسدادِ دہشت گردی بلوچستان کو خراجِ تحسین
وزیراعظم کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی ستائش۔
"سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں… pic.twitter.com/b5BY3kYOZ5
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 18, 2026