وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان گورننس فورم سے خطاب میں اہم اعلان: آئندہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان گورننس فورم سے خطاب میں اہم اقتصادی اعلان: آئندہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے اور قرضے جادو منتر سے ختم نہیں ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان گورننس فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرے گی اور بالواسطہ ٹیکسز کی ادائیگی میں چوری روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان گورننس فورم سے خطاب کہا کہ شوگر، سیمنٹ اور تمباکو کے شعبے بالواسطہ ٹیکس عدم ادائیگی میں سرفہرست ہیں۔ ملک میں براہ راست سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے اور قرضے جادو منتر سے ختم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا:

ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر موجود ہے

اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کی جائے گی

ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں قطری قیادت سے ملاقات کا منظر
شہباز شریف اور قطری قیادت کے درمیان دفاع اور تجارت پر اہم ملاقات

اداروں میں اصلاحات

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی اسٹورز جیسے اداروں کے خاتمے سے خزانے پر بوجھ کم کیا اور کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔

مزید اقدامات:

بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی

200 ارب روپے کی بجلی چوری کا خاتمہ

کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا

توانائی اور اقتصادی اصلاحات

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان گورننس فورم سے خطاب کہا کہ سولر شعبے کے حوالے سے جائز موقف سنا گیا اور حکومتی اقتصادی اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں۔ برآمدات میں اضافے کے لیے بے پناہ گنجائش موجود ہے اور مزید محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

مہنگائی اور پالیسی ریٹ

شہباز شریف نے کہا:

پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 10 فیصد پر موجود ہے

مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر موجود ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ملک کو اقتصادی بہتری کی جانب گامزن کیا گیا ہے اور جون 2023 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]