گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150 روپے تک اضافے کا امکان، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ناگزیر
ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے مطابق گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایسوسی ایشن کے ایڈوائزر نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گھی ملوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ اور پروڈکشن لاگت میں اضافہ

پی وی ایم اے کے مطابق
ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ گئے
پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا
خام مال کی ترسیل مہنگی ہو گئی
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مل مالکان کیلئے موجودہ گھی اور تیل کی قیمتوں پر فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے فوری پینل تشکیل دیا جائے اور گھی و آئل صنعت کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔