ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی اسلام آباد آمد، اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کیلئے پہنچ گیا

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اسلام آباد پہنچتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی اسلام آباد آمد، اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کیلئے پہنچ گیا، فد میں عباس عراقچی بھی شامل ہیں

محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں اہم سفارتی مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔ پاکستانی حکام نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق ایرانی وفد میں عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ وفد کا استقبال سید عاصم منیر، اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے کیا۔

پاکستان کی سفارتی سہولت کاری جاری

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے
وزیراعظم کا بڑا ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کی اسلام آباد آمد کے موقع پر کہا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے اپنی سفارتی سہولت کاری جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لیں گے اور امن کیلئے مثبت پیش رفت ہوگی۔

ایرانی نائب صدر کی نیک خواہشات

دوسری جانب محمد رضا عارف نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد رضا عارف نے کہا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف ایرانی قوم کے نمائندے ہیں اور ان کی قیادت میں مذاکرات کی کامیابی کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مذاکرات کاروں کو یہ ذمہ داری ایرانی عوام نے سونپی ہے تاکہ وہ امن اور استحکام کیلئے سفارتی مشن کو آگے بڑھا سکیں۔

اہم سفارتی پیش رفت

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، جنگ بندی کو مستقل بنانے اور دیرپا امن کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششیں خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]