امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات شروع ہونے کو تیار

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات شروع ہونے کو تیار

جے ڈی وینس 11 اپریل 2026 کو اسلام آباد پہنچ گئے جہاں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر مرکوز ہیں کیونکہ دونوں فریق جنگ کے میدان سے نکل کر سفارتی مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے پرتپاک انداز میں کیا۔

امریکی وفد میں اہم شخصیات شامل

امریکی وفد میں شامل اہم شخصیات:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
اسٹیو وٹکوف
جیرڈ کُشنر

یہ وفد آج ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔

ایران کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا

اس سے قبل محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جس میں عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

ایرانی وفد کا استقبال : سید عاصم منیر، اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی نے کیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اسلام آباد پہنچتے ہوئے
ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا:

ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں
اگر ایران مخلص ہے تو امریکا بھی تیار ہے
اگر ایران نے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو امریکا کمزوری نہیں دکھائے گا
ٹرمپ کا بڑا بیان

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ:

اسلام آباد مذاکرات کیلئے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے
آج امریکی وفد ایرانی حکام سے ملاقات کرے گا
ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
آبنائے ہرمز جلد مکمل کھول دی جائے گی
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا ردعمل

محمد باقر قالیباف نے کہا:

ایران مثبت امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آیا ہے
اگر امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدہ ممکن ہے
مذاکرات خطے میں امن کیلئے اہم قدم ثابت ہو سکتے ہیں

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد مذاکرات عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں اور پاکستان کی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]