وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ جلد کریں گے، مشرق وسطیٰ صورتحال پر اہم مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ جلد کریں گے، مشرق وسطیٰ صورتحال پر اہم مشاورت، یہ ایک ماہ میں وزیراعظم کا دوسرا دورہ

شہباز شریف مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ترکیہ بھی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

امریکا ایران مذاکرات اور جنگ بندی پر بات چیت متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں:

امریکا اور ایران مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل
خطے میں کشیدگی میں کمی
مستقل جنگ بندی کے امکانات
مشرق وسطیٰ میں قیام امن جیسے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی وفد واپس روانہ
اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی وفد واپس روانہ

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی۔

ایک ماہ میں وزیراعظم کا دوسرا دورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری ہیں اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ تاہم حکومت کی جانب سے شہباز شریف سعودی عرب اور ترکیہ کا دورہ کی حتمی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

ایران امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں

دوسری جانب پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی توسیع کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں قریبی رفقاء کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں:

وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین
اعلیٰ حکام
سفارتی مشیر

کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ جنگ بندی پر عملدرآمد اور اس میں توسیع کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس اجلاس میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]