پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان دفتر خارجہ بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت قرار دے دیا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا، چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت کرنے والی آوازوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت کہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے ان آوازوں پر مثبت ردعمل کا منتظر ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت ٹریک ٹو یا بیک ڈور ڈپلومیسی سے متعلق کسی قسم کے رابطوں کا علم نہیں، تاہم پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔

شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے دوران امریکا اور چین شراکت داری پر زور
شی جن پنگ نے امریکا اور چین کو شراکت دار بننے پر زور دیا


دفتر خارجہ نے بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش کیا گیا ہے۔


ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغان سرزمین سے کی گئی، جبکہ پاکستان دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔


بھارت میں انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اشاروں سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی آوازوں کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے اور امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی اس سمت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔


دفتر خارجہ نے امریکا اور چین کے درمیان جاری رابطوں پر بھی نظر رکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کے متوقع دورۂ چین کی تاریخ حتمی ہونے پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔


ترجمان نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی ایرانی طیارے سے متعلق رپورٹ کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران سفارتی عملے اور انتظامی امور کے سلسلے میں اسلام آباد آیا تھا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]