برطانیہ میں نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر رات کا کرفیو تجویز، نئی پابندیوں پر غور

برطانیہ میں نوجوانوں کے لیےسوشل میڈیا پر رات کا کرفیو
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

برطانیہ میں نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر رات کا کرفیو تجویز، نئی پابندیوں پر غور

لندن: برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے رات کے اوقات میں سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی صحت، بہتر نیند اور خاندانی زندگی کو فروغ دینا ہے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت دیگر مقبول سوشل میڈیا ایپس رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک 16 اور 17 سال کے صارفین کے لیے ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہیں گی۔ تاہم، صارفین اکاؤنٹ کی سیٹنگز تبدیل کر کے اس پابندی کو ختم کر سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ نوجوانوں کے اکاؤنٹس پر آٹو پلے، لامحدود اسکرول (Infinite Scroll) اور دیگر ایسی خصوصیات، جو زیادہ دیر تک آن لائن رہنے کی عادت کو فروغ دیتی ہیں، ڈیفالٹ طور پر بند رکھی جائیں۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر رات کا کرفیو کا مقصد نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کو کم کرنا، ان کی توجہ اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا اور نیند کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

آئی فون 18 پرو کی لیک ہونے والی معلومات
لیکس کے مطابق آئی فون 18 پرو سیریز میں بڑی بیٹری، نیا کیمرا اور نئے رنگ متوقع ہیں۔

دوسری جانب آن لائن سیفٹی کے لیے مہم چلانے والی کارکن ایلن روم نے ان تجاویز کو ناکافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان خود ہی یہ سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں تو ان پابندیوں کی افادیت محدود رہ جائے گی۔ ان کے مطابق حکومت کو بچوں اور نوجوانوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید سخت اور مؤثر قوانین متعارف کرانے چاہییں۔

مجوزہ قوانین میں یہ بھی شامل ہے کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی چیٹ بوٹس استعمال کرتے وقت لازمی وقفے متعارف کرائے جائیں تاکہ مسلسل استعمال کی حوصلہ شکنی ہو۔

برطانوی حکومت رواں سال کے آخر تک ان تجاویز کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر انہیں سوشل میڈیا پر رات کا کرفیو کی منظوری مل جاتی ہے تو نئی پابندیاں آئندہ سال موسم بہار سے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ اقدامات حکومت کی آن لائن سیفٹی پالیسی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر درپیش خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں