یونانی جزیرے سیفنوس میں ہیلی کاپٹر حادثہ، نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک
یونان کے جزیرے سیفنوس میں ٹیک آف کے فوراً بعد نجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار مسافر جوڑا برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا اور شادی کے بعد ہنی مون کے لیے یونان آیا تھا۔ عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں حادثے کے مقام سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جبکہ مزید امدادی اہلکار قریبی جزیرے سیروس سے بھی روانہ کیے گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
READ MORE FAQS
یونان میں ہیلی کاپٹر حادثہ کہاں پیش آیا؟
حادثہ یونان کے جزیرے سیفنوس میں پیش آیا۔
یونان ہیلی کاپٹر حادثہ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے؟
حادثے میں پائلٹ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے۔
ہیلی کاپٹر میں کون سوار تھا؟
ہیلی کاپٹر میں ایک یونانی پائلٹ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا سوار تھا۔
برطانوی جوڑا یونان کیوں آیا تھا؟
رپورٹس کے مطابق جوڑا شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے یونان آیا تھا۔








