پاک کویت دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت، پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت پاک افواج کویتی مسلح افواج کو مختلف دفاعی شعبوں میں تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے میں معاونت فراہم کریں گی۔
کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارتِ دفاع میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ کویتی وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کیے گئے، جو 2023 میں طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت موجودہ عسکری تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دے گا۔
پاک افواج کویتی فوج کو تربیت فراہم کریں گی
نئے معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کویتی مسلح افواج کو تربیت، استعدادِ کار میں اضافے، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے، جبکہ دفاعی تربیت اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے دونوں جانب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
پاکستان اور کویت نے اس موقع پر باہمی اعتماد، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نئے پروٹوکول ایگریمنٹ کو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری دفاعی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں عسکری تربیت، سیکیورٹی تعاون اور دیگر دفاعی شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
تعزيزاً للشراكة الاستراتيجية بين البلدين الصديقين
التقى معالي #وزير_الدفاع الشيخ عبدالله علي عبدالله السالم الصباح، نظيره معالي وزير الدفاع بجمهورية باكستان الإسلامية الصديقة خواجة محمد آصف، في العاصمة إسلام آباد، وذلك خلال زيارة معاليه الرسمية إلى جمهورية باكستان الإسلامية… pic.twitter.com/Bn9P8tBl0C
— KUWAIT ARMY - الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) August 27, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: پاکستان اور کویت کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
جواب: پاکستان اور کویت نے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کیے ہیں۔
سوال 2: نئے دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کویت کو کیا معاونت فراہم کرے گا؟
جواب: پاک افواج کویتی مسلح افواج کو تربیت، استعدادِ کار بڑھانے، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔
سوال 3: پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 کس معاہدے کے فریم ورک کو وسعت دے گا؟
جواب: نیا پروٹوکول 2023 میں طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت موجودہ عسکری تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دے گا۔
سوال 4: کویت کے وزیر دفاع نے پاکستان میں کس سے ملاقات کی؟
جواب: کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
سوال 5: پاکستان اور کویت نے دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیوں کیا؟
جواب: دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






