ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 30 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں کن علاقوں میں بارش متوقع؟
موسمی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، لاہور، قصور اور اوکاڑہ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، تاہم مجموعی طور پر صوبے میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، ہنگو، پاراچنار اور کرم سمیت گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے۔
بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر اور استور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، بھمبر، میرپور، کوٹلی، باغ اور گڑھی دوپٹہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ان علاقوں میں بھی بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
موسمی ایڈوائزری کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور ضرورت کے مطابق پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو بھی بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
🌦️ Weekly Weather Outlook ( 30 August - 05 September, 2026).#PMD #WeatherUpdate #PakistanWeather #RainAlert #HeavyRain #Thunderstorm #Monsoon #Islamabad #Punjab #KhyberPakhtunkhwa #GilgitBaltistan #Kashmir #StayAlert pic.twitter.com/UTbzb4M1Ve
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 30, 2026
READ MORE FAQS”
سوال: پاکستان میں بارشوں کا الرٹ کب تک ہے؟
جواب: این ڈی ایم اے کے مطابق موسمی ایڈوائزری 30 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک ہے۔
سوال: پنجاب میں کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
جواب: مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، قصور، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سوال: خیبر پختونخوا میں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟
جواب: دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
سوال: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کیسا رہے گا؟
جواب: مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
سوال: سندھ اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟
جواب: دونوں صوبوں میں زیادہ تر موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔






