پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ترکیہ پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا، جس میں دفاعی تعاون کے خدوخال اور معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں استنبول پہنچے، جہاں ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامی امور بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ایرگینے اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
استنبول پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی، جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
دفاعی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ

ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے مختلف پہلوؤں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مؤثر بنانے، باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران اہم ملاقاتیں اور دیگر سرکاری مصروفیات انجام دیں گے۔
دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اہم ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں مشترکہ سلامتی، دفاعی رابطوں اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
READ MORE FAQS”
سوال: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اجلاس کب ہوگا؟
جواب: مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔
سوال: اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کون شرکت کرے گا؟
جواب: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
سوال: دفاعی اجلاس کہاں منعقد ہوگا؟
جواب: اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔
سوال: اجلاس میں کن امور پر بات ہوگی؟
جواب: اجلاس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال، اس پر ہونے والی پیش رفت، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
سوال: مشترکہ دفاعی معاہدہ کہاں طے پایا تھا؟
جواب: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ مکہ مکرمہ میں طے پایا تھا۔






