9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی ،کور کمانڈر کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس میں 9 مئی جیسے حالات سے نمٹنے کے عزم کا اظہار

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پر بلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے داخلی استحکام کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے قانون اور فیصلہ کن طاقت کے ساتھ بلاامتیاز نمٹا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، داخلی استحکام اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے آغاز میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

9 مئی جیسے حالات پر فیصلہ کن کارروائی کا مؤقف

فورم نے کہا کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔ شرکا کے مطابق کسی بھی جواز کے تحت پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کو قانون اور فیصلہ کن طاقت کے ذریعے بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اقدامات کے ساتھ مؤثر گورننس اور انتظامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

فورم کے مطابق دہشت گردی کے مستقل خاتمے کے لیے گورننس کو نچلی سطح تک عوام کے قریب لانا اور عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری ضروری ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور جرائم کے مبینہ گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

افغانستان سے متعلق سکیورٹی صورتحال

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا۔ فورم نے افغانستان سے متعلق سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لیا۔

شرکا کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ساتھ انتظامی اور گورننس اقدامات بھی ضروری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فارمیشنز کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور مختلف جنگی شعبوں کے باہمی انضمام کو اہم قرار دیا گیا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

فورم نے معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا۔ پاکستان پہلے بھی سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرچکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مکہ معاہدے کو خطے میں دفاع، استحکام اور امن کے لیے اجتماعی عزم قرار دیا تھا۔

سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

کانفرنس کے شرکا نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فورم نے حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کشمیر کے مسئلے پر مؤقف

کور کمانڈرز کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھی پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ فورم نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

READ MORE FAQS

سوال: کور کمانڈرز کانفرنس میں 9 مئی کے حوالے سے کیا کہا گیا؟
جواب: فورم کے مطابق پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے قانون اور فیصلہ کن طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

سوال: کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کس نے کی؟
جواب: آئی ایس پی آر کے مطابق 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔

سوال: افغانستان کے حوالے سے کانفرنس میں کیا مؤقف سامنے آیا؟
جواب: فورم نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا۔

سوال: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں کیا کہا گیا؟
جواب: کانفرنس کے شرکا نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:40 AM
طلوع آفتاب06:03 AM
ظہر11:57 AM
عصر03:19 PM
مغرب05:52 PM
عشاء07:15 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6