فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلا کا دورہ، جنگی مہارتوں کا مظاہرہ دیکھا
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں کمانڈوز کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور جدید جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز آمد پر گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور ہر وقت مستعد رہنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ترین خصوصی سازوسامان کا معائنہ بھی کیا جبکہ ایس ایس جی کے کمانڈوز کی جنگی مہارت، پھرتی اور خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرائض سے لگن کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت، صلاحیتوں میں بہتری اور آپریشنل تیاریوں پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فروغ جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
#ISPR Press Release
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, visited Headquarters Special Services Group (SSG), Tarbela, today. On arrival, he was received by the GOC SSG.
The COAS & CDF laid floral wreath at the Shuhada Monument and offered Fateha, paying tribute to SSG personnel who embraced martyrdom in defence of the motherland.
He was briefed on SSG’s specialised training, operational preparedness and mission-oriented readiness. He also witnessed a display of state-of-the-art specialised equipment and a demonstration showcasing SSG’s combat proficiency, agility and precision in executing special operations.
Interacting with officers and troops, the COAS & CDF commended their professionalism, high morale and unwavering devotion to duty. He emphasised that sustained training, indigenous capability development and an uncompromising focus on operational preparedness are essential to maintaining an edge over evolving security threats and emerging challenges.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 5, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کہاں کیا؟
جواب: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
سوال 2: ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کس نے کیا؟
جواب: ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے ان کا استقبال کیا۔
سوال 3: دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کیا بریفنگ دی گئی؟
جواب: انہیں ایس ایس جی کی تربیت، آپریشنل تیاریوں، مستعدی اور خصوصی آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سوال 4: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایس ایس جی کے جوانوں کو کیا ہدایت کی؟
جواب: انہوں نے مسلسل تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔





