مری میں اسکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق

مری اسکول بس حادثہ، الٹی ہوئی کوسٹر اور امدادی کارروائیاں

مری میں شوالہ لنک روڈ پر اسکول ٹرپ کی کوسٹر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 25 کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے

مری میں اسکول ٹرپ سے واپس آنے والی بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور تقریباً 25 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے۔ حادثہ شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں کوسٹر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس طلبہ و طالبات کو ٹرپ کے بعد مری سے گوجرانوالہ واپس لے جا رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اہلکار، مری پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جائے حادثہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امدادی گاڑیوں کے لیے راستہ کلیئر رکھنے کے اقدامات کیے گئے۔

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وجوہات کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی لیگل اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ڈی پی او نے کمیٹی کو جائے حادثہ کا معائنہ کرنے، گاڑی کی تکنیکی حالت، ڈرائیور کی ممکنہ غفلت، روڈ سیفٹی اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی غفلت ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، جبکہ زخمی طلبہ و طالبات کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

READ MORE FAQS

1۔ مری میں اسکول بس حادثہ کہاں پیش آیا؟
حادثہ مری کے شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا۔

2۔ حادثے میں کتنے طلبہ زخمی ہوئے؟
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 25 طلبہ و طالبات زخمی ہوئے۔

3۔ حادثے میں کون جاں بحق ہوا؟
حادثے میں کوسٹر بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

4۔ زخمی طلبہ کو کہاں منتقل کیا گیا؟
زخمی طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:10 AM
طلوع آفتاب06:36 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:47 PM
مغرب05:08 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6