عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگا دیا گیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے اور آنکھ کے فالو اَپ علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں ماہرینِ امراض چشم نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا۔
پمز اسپتال انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عمران خان کو رات گئے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا۔ ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جبکہ عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ماہر امراضِ چشم کی ہدایت پر عمران خان کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، جس کا عمل پمز کے شعبہ امراضِ چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔ انجکشن لگانے سے قبل طبی معائنہ اور آنکھوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق عمران خان کو رات تقریباً ڈھائی بجے ضروری طبی ہدایات اور فالو اَپ علاج کی سفارشات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
READ MORE FAQS”
سوال 1: عمران خان کا طبی معائنہ کہاں کیا گیا؟
جواب: عمران خان کا طبی معائنہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کیا گیا۔
سوال 2: عمران خان کو پمز اسپتال کیوں منتقل کیا گیا؟
جواب: انہیں طبی معائنے اور آنکھوں کے فالو اَپ ٹریٹمنٹ کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
سوال 3: عمران خان کو آنکھ میں کون سا انجکشن لگایا گیا؟
جواب: پمز اسپتال کے اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پر انہیں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا گیا۔
سوال 4: عمران خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟
جواب: پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق تھے اور عمومی جسمانی حالت تسلی بخش اور مستحکم تھی۔
سوال 5: کیا طبی معائنے کے بعد عمران خان واپس جیل منتقل ہوگئے؟
جواب: جی ہاں، جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔




