کوہاٹ میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید، 12 زخمی

کوہاٹ میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی حیدر زمان

کوہاٹ میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید، 12 زخمی

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 11 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

مری اسکول بس حادثہ، الٹی ہوئی کوسٹر اور امدادی کارروائیاں
مری کے شوالہ لنک روڈ پر اسکول ٹرپ کی کوسٹر بس الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق اور 25 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے

ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقے دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پیش آیا، جہاں پولیس پارٹی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

پی آر او پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی کمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے لیے گئی تھی، اس دوران پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حملے میں مجموعی طور پر 11 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ کہاں پیش آیا؟

جواب: یہ واقعہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقے دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پیش آیا۔

سوال 2: کوہاٹ پولیس حملے میں کتنے اہلکار شہید ہوئے؟

جواب: پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

سوال 3: کوہاٹ حملے میں کتنے پولیس اہلکار زخمی ہوئے؟

جواب: حملے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سوال 4: شہید ہونے والے پولیس افسران میں کون شامل ہیں؟

جواب: شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی کمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔

سوال 5: پولیس پارٹی کس کارروائی کے لیے روانہ ہوئی تھی؟

جواب: ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:10 AM
طلوع آفتاب06:36 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:47 PM
مغرب05:08 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6