وزیراعظم کا عالمی برادری سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، پاکستان کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب، پاکستان کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، پاکستان کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے۔

‫شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، COP31 ترکیہ میں علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو‬
‫وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں COP31 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات۔‬

ترکیہ میں منعقدہ کوپ 31 (COP31) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی زد میں آگیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے دوران ترکیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دی جائے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: وزیراعظم شہباز شریف نے COP31 کانفرنس سے کہاں خطاب کیا؟

جواب: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ COP31 کانفرنس سے خطاب کیا۔

سوال 2: شہباز شریف نے عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟

جواب: وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ترقی پذیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔

سوال 3: عالمی کاربن اخراج میں پاکستان کا کتنا حصہ ہے؟

جواب: وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق عالمی کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

سوال 4: پاکستان میں 2022 کے سیلاب سے کتنے افراد متاثر ہوئے تھے؟

جواب: وزیراعظم کے بیان کے مطابق 2022 کے تباہ کن سیلاب سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔

سوال 5: COP31 کانفرنس 2026 کہاں منعقد ہو رہی ہے؟

جواب: اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس COP31 ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 9 سے 20 نومبر 2026 تک منعقد ہو رہی ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:11 AM
طلوع آفتاب06:37 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:46 PM
مغرب05:07 PM
عشاء06:33 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6