اسلام آباد: کال سینٹرز کریک ڈاؤن کیس میں 40 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور

کال سینٹرز کریک ڈاؤن کیس میں اسلام آباد عدالت کا 40 سے زائد ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ

خواتین ملزمان بھی رہا ہوں گی، عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کرلیں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیس میں خواتین ملزمان سمیت 40 سے زائد گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

عدالت نے 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔ اس طرح کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے متعدد افراد کو عدالتی ریلیف مل گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ انہیں گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ سے گرفتار کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ضمانت منظور ہونے والے ملزمان کی رہائی قانونی تقاضے پورے کرنے اور ضمانتی مچلکے جمع کرانے سے مشروط ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کی ضمانت کی درخواستوں پر سنایا گیا ہے

READ MORE FAQS

1۔ کال سینٹرز کریک ڈاؤن کیس میں کتنے ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی؟

عدالت نے خواتین ملزمان سمیت 40 سے زائد افراد کی ضمانتیں منظور کیں۔

2۔ ملزمان کی ضمانت کتنے روپے کے مچلکوں پر منظور ہوئی؟

عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

3۔ ملزمان کو کس ادارے نے گرفتار کیا تھا؟

ملزمان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کیا تھا۔

4۔ ملزمان کے خلاف کس قانون کے تحت مقدمہ درج ہے؟

ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمات درج ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:16 AM
طلوع آفتاب06:42 AM
ظہر11:53 AM
عصر02:44 PM
مغرب05:04 PM
عشاء06:30 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6