سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سرکاری تعلیمی اداروں کے موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں، جن کا اطلاق یکم دسمبر 2026 سے ہوگا۔ نئے شیڈول کے تحت سنگل شفٹ اور ڈبل شفٹ تعلیمی اداروں کے اوقات کار مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ پریپ اور ای سی ای کلاسز کے لیے بھی الگ اوقات مختص کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کا شیڈول یکم دسمبر 2026 سے 29 جنوری 2027 تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنگل شفٹ کے تحت چلنے والے سرکاری تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان اداروں میں دوپہر ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔
پریپ کلاسز کے لیے صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ای سی ای ون کلاسز صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گی، جبکہ ای سی ای ٹو کلاسز کا وقت صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
ڈبل شفٹ تعلیمی اداروں کے لیے بھی موسم سرما کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح سوا 8 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک جاری رہے گی۔ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ میں دوپہر سوا 12 بجے چھٹی ہوگی۔
ڈبل شفٹ اداروں کی شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر سوا ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے شہری اور دیہی علاقوں کے تمام متعلقہ سرکاری تعلیمی اداروں کو نئے اوقات کار پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد متعلقہ سرکاری تعلیمی ادارے موسم سرما کے دوران مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
READ MORE FAQS
سوال 1: سرکاری تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کب سے نافذ ہوں گے؟
جواب: نئے اوقات کار یکم دسمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔
سوال 2: موسم سرما کے نئے اوقات کار کب تک رہیں گے؟
جواب: نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار 29 جنوری 2027 تک نافذ رہیں گے۔
سوال 3: سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟
جواب: پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ جمعہ کو دوپہر ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔
سوال 4: ڈبل شفٹ اسکولوں کی صبح کی شفٹ کب شروع ہوگی؟
جواب: صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح سوا 8 بجے شروع ہوکر دوپہر سوا ایک بجے ختم ہوگی۔






