آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری، مختلف حلقوں میں ووٹنگ، دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آگئے

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری، مختلف حلقوں میں ووٹنگ، دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آگئے

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں مظفرآباد ڈویژن کی 9 جبکہ مہاجرینِ جموں و کشمیر کی 12 نشستوں پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ بعض حلقوں میں پولنگ کا آغاز معمولی تاخیر سے ہوا، تاہم بیشتر علاقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے بعض حلقوں میں مسلم لیگ (ن) پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو باضابطہ شکایتی خط بھی ارسال کیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مفاہمتی اجلاس
آزاد کشمیر انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ملاقات کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہآزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کا انعقاد پرامن انداز میں جاری ہے اور دھاندلی کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔

ادھر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے مظفرآباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھا گیا ہے، جس پر آج پیش رفت متوقع ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر صرف قانون کے مطابق فیصلے کرے گا اور انتخابی عمل کی شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جموں اور ویلی کی 12 مہاجر نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی پولنگ جاری ہے۔

کراچی میں جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جموں 1 میں 698 جبکہ کشمیر ویلی 1 میں تقریباً 4 ہزار 200 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی مہاجرین کی تین نشستوں، ایل اے 39 جموں 6، ایل اے 43 ویلی 4 اور ایل اے 44 ویلی 5 پر پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں 12، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش، مظفرآباد جلسے سے خطاب
بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد جلسے میں پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کے لیے اتحاد کی پیشکش کی۔

ویلی 4 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ، مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید کے درمیان مقابلہ ہے۔ ویلی 5 میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری، پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام، جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار اور مسلم کانفرنس کی مہرالنسا سمیت دیگر امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

جموں 6 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخرزمان، مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق، استحکام پاکستان پارٹی کے محمد طاہر کھوکھر سمیت دیگر امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 621 ہے، جن میں 4 لاکھ 27 ہزار 955 مرد جبکہ 3 لاکھ 81 ہزار 666 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کے انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کن نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے؟

جواب: دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

سوال 2: کیا پولنگ تمام حلقوں میں وقت پر شروع ہوئی؟

جواب: نہیں، بعض حلقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

سوال 3: پیپلز پارٹی نے کیا اعتراضات اٹھائے ہیں؟

جواب: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو باقاعدہ خط بھی ارسال کیا ہے۔

سوال 4: چیف الیکشن کمشنر نے کیا کہا؟

جواب: چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں کام نہیں کرے گا اور تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔

سوال 5: مہاجرین کی نشستوں پر کہاں ووٹنگ ہو رہی ہے؟

جواب: مہاجرین کی مختلف نشستوں کے لیے کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اور تلہ گنگ سمیت مختلف شہروں میں پولنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں